17 مئی 2026 - 03:01
امریکیوں کے متضاد پیغامات بنیادی مسئلہ ہیں، عراقچی

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا: "امریکہ نے ہمارے ساتھ دو جنگوں میں خود کو آزما لیا ہے اور اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ مسئلے کا کوئی فوجی حل موجود نہیں ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر سید عباس عراقچی نے کہا:

- امریکہ نے ہمارے ساتھ دو جنگوں میں خود کو آزما لیا ہے اور اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ مسئلے کا کوئی فوجی حل موجود نہیں ہے۔

- بنیادی مسئلہ وہ متضاد پیغامات ہیں جو امریکیوں کی طرف سے موصول ہو رہے ہیں۔

- جہاں تک ہمارا تعلق ہے تو آبنائے ہرمز، خاص طور پر دوست ممالک کے لئے، بند نہیں ہے۔

- آبنائے ہرمز پر ممانعت صرف ملت ایران کے دشمنوں کے لئے نافذ العمل ہے۔

- واحد راستہ اس جارحانہ جنگ کا مکمل خاتمہ ہے، اور تب ہی

- ہم یقین دہانی کرائیں گے کہ تمام تر جہازوں کا پرامن عبور یقینی بنایا جائے گا۔

- ایران کے افزودہ یورینیم کا مسئلہ تعطل کا شکار ہوگیا ہے اور فی الحال مذاکرات کے ایجنڈے سے خارج کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha